|

وقتِ اشاعت :   June 23 – 2016

کوئٹہ : جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی صدر نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے کئی علاقوں میں ابھی بھی آپریشن جاری ہے تاہم پہلے کی نسبت آپریشن میں کمی واقعہ ہوئی ہے وزیر اعظم نواز شریف نے بگٹی ہاوس آکر جو وعدے کئے تھے ان میں سے کوئی وعدہ پورا نہیں کیا ڈاکٹر مالک بلوچ اور نواب ثناء اللہ کے دور میں کوئی خاص فرق نہیں ۔انہوں نے یہ بات بدھ کے رو ز بگٹی ہاوس میں صحافیوں ، ایڈیٹروں کے اعزاز میں دیئے گئے افطار و ڈنر کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہ اس موقع پر سید صالح آغا نصیب اللہ شاہوانی ، عظیم بٹ اور دیگر پارٹی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران موجود تھے نواب زادہ شاہ زین بگٹی نے کہاکہ گزشتہ ایک مہینے سے وزیر اعظم میاں نواز شریف ملک سے باہر ہے ان کے خاندان کہا تھا کہ وہ رمضان شروع ہونے سے پہلے واپس پاکستان آجائینگے اب 15رمضان گزر چکا ہے اس کے باوجود وزیر اعظمی نہیں آئے اس سے لگتا ہے کہ حکومت عسکری قیادت پہلے بھی چلا رہی تھی اوراب بھی چلا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ دال میں کالا ضرور ہے جس کی پردہ داری کی جا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آفسوس کی بات کہ بگٹی قبائل اپنے ملک میں ہوتے ہوئے مہاجرین کی زندگی گزاررہے ہیں سابقہ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی ہم سے بہت سے وعدے کئے مگر اس پر عمل درآمد نہیں کیا گیا مشرف کو ریڈ کارپیٹ کے ذریعے بیرون ملک بھیجا گیا اس کے ذمہ دار مسلم لیگ ن کی حکومت ہے کیونکہ مسلم لیگ ن کے حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کو سزاد ی جائے جب وہ برسرا قتدار آئی تو اسی حکومت نے جنرل مشرف کو ریڈ کاپیٹ کے ذریعے ملک سے باہر بھیج دیا ۔انہوں نے کہاکہ 2018میں اگر آزاد اور منصفانہ انتخابات ہوئے تو جمہوری وطن پارٹی اس میں ضرور حصہ لے گی اگر صرف سلیکشن کرانا ہے تو ہم اس میں حصہ نہیں لیگے ہم عوام کی طاقت سے برسراقتدار آنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاناما لیکس میں جو بھی ملوث پایا جائے اس کے خلاف کارروائی کی جائے اس کو کم سے کم 25قید اور عمر بھر کے لئے اس کی سیاست پر پابندی عائد کردی جائے ۔انہوں نے کہاکہ ہم کرپشن کے خلاف چاہئے وہ کرپشن کوئی سیاستدان کریں کوئی حکمران کریں یا کوئی بیور وکریسی کریں۔ ہم ان سب کے خلاف ہے اور جو سیاستدان پیسہ بیرون ملک لے گئے ہیں اس کو بھی فوری طورپر واپس لایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان سمیت پاکستان میں امن امان کی صورتحال اچھی نہیں اس پر توجہ دینا بہت ضروری ہے کیونکہ حکومت کا کام یہ ہے کہ وہ لوگوں کی جان ومال کا تحفظ کریں۔ انہوں نے کہاکہ کچھ عرصہ قبل کراچی میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگئی تھی مگر اب روز بروز خراب ہور ہی ہے حکومت کو اس طرح توجہ دینے کی ضرور ہے ۔انہوں نے کہاکہ وہ عید اپنے پارٹی ورکروں اور عہدیداروں کے ساتھ کوئٹہ میں منائیں گے اور اس کے بعد ڈیرہ بگٹی کا دورہ کیا جائے گا۔