ڈیرہ مراد جمالی : نصیرآباد میں محکمہ ماہی گیری نے پٹ فیڈر کینال کھیر تھر کینال سمیت درجنوں کینالوں میں کروڑوں روپے کی مچھلی کے ٹھیکے اونے پونے داموں نیلام کردیئے سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا گیا اوپن بولی میں حصہ لینے والے دیگر ٹھیکداروں کو فارم بھی جاری نہیں کیئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق نصیرآباد جعفرآباد کی پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال سمیت دیگر کینالوں کی سالانہ مچھلی کی نیلامی کیلئے محکمہ ماہی گیری نصیرآباد کے ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر کی موجودگی میں چھ جون کو اوپن بولی کرنے کیلئے ڈیرہ مراد جمالی کے دفتر میں بولی منعقد کی گئی گئی لیکن بولی کو اوپن کرنے کے کے بجائے من پسند ٹھیکداروں سے ملکر کروڑوں کی بولی کواونے پونے داموں نیلام کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے ٹھیکداروں سے ملی بھگت کر کے سرکاری خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایاہے اوپن بولی میں حصہ لینے والے دیگر ٹھیکداروں کو فارم بھی جاری نہیں کیئے ذرائع کے مطابق ماہی گیری کے ٹھیکداروں نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے وزیراعلی ٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر فشیرز سے مطالبہ کیا کہ اونے پونے مچھلی کی جانے والی بولی کو منسوخ کرکے اوپن بولی دوبارہ منعقد کی جائے اور ذمہ دار آفیسروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔