|

وقتِ اشاعت :   June 25 – 2016

سبی : سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں کامیاب کاروائی کے دوران بھاری تعداد میں و گولہ بارود برآمد کرکے شرپسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ کردئیے ۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے مختلف علاقوں میں حساس اداروں کی نشاندہی پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شرپسندوں کے 5ٹھکانوں کو تباہ کردیا اور ان ٹھکانوں میں رکھا ہوا گولہ بارود شرپسندوں کے زیر استعمال راشن ودیگر ساماں بھی مکمل طور پر تباہ کردیا گیا جبکہ ڈیرہ بگٹی کے علاقون نوبہ نوحقانی کے پہاڑی نالے میں گیس پائپ لائنوں و سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے سمیت دیگر دہشت گردی کی کاروائی کیلئے چھپائے جانے والا خطرناک اسلحہ جن میں 40کلو بارودی مواد 2تھری نائٹ تھری رائفلر 2روسی ساخت ون او سیون میزائل کے راکٹ3 واکی ٹاکی سولر سسٹم سمیت گولیاں بھی برآمد کرلیا برآمد ہونے والا اسلحہ بلوچستان کے دیگر علاقوں میں دہشت گردی کی وارداتوں اور گیس پائپ لائن و سیکورٹی فورسز کے خلاف استعمال کیا جانے والا تھا سیکورٹی فورسز کی بروقت کاروائی سے بلوچستا ں میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیاواضح رہے کہ سیکورٹی فورسز کی کاروائی کے دوران کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی مزید تحقیقات سیکورٹی فورسز نے شروع کردی۔