پیر س : یورو کپ فٹبال 2016ء کے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں آج ہفتہ کو تین میچ کھیلے جائینگے تفصیلات کے مطابق پہلا میچ سوئٹزرلینڈ اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائیگا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 6بجے کھیلا جائیگا ، جبکہ دوسرا میچ ویلز اور شمالی آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا جوکہ پاکستانی وقت کے مطابق را ت 9بجے کھیلا جائیگا اور آخری میچ کروشیا اور پرتگال کے درمیا ن ہوگا، یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 12بجے ہوگا جبکہ دوسری جانب پریس کانفرنس کے درمیان پرتگال کے نانی نے کہاکہ ان کی ٹیم کروشیا کو شکست دیکر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر لے گی اور رولڈوٹیم میں ایک اہم کھلاڑی ہیں اور وہ مجھے یقین ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں اور بھی زیادہ گول کرے گئے اور وہ ہماری ٹیم کو فائنل میں پہنچنے میں اہم کر دار داد کریگے اور ہنگری کے خلاف گو ل کرکے انہوں نے اپنے ناقدین کو منہ توڑ جواب دیا ہے ۔واضح رہے کہ یوئیفا یورو فٹ بال کپ 2016ء میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور یوئیفا یورو فٹ بال کپ 2016ء اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے ایونٹ میں 24 ٹیموں نے ٹائٹل کے حصول کے لئے شرکت کی جس میں سے اب 16 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ ہسپانوی ٹیم مسلسل تیسری بار ٹائٹل کا دفاع کے لئے کوشاں ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 10 جولائی کو کھیلا جائے گا۔