کوئٹہ : بلوچستان کے سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا برادر نسبتی گوادر میں ٹریفک کے حادثہ میں جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے برادر نسبتی اور نیشنل پارٹی کیچ کے اہم رہنماء واجہ خالد بلوچ کا بیٹا سیف الدین بلوچ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگیا مرمرحوم گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں بطور ایکسئن اپنے فرائض انجام دے رہے تھے میت گوادر سے تربت پہنچا دی گئی ہے جہاں پر ان کے تدفین ہوگی نیشنل پارٹی کی مرکزی کابینہ اور مرکزی کمیٹی و قیادت نے اس المناک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے سیف الدین بلوچ کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ۔