|

وقتِ اشاعت :   June 27 – 2016

لیون:  فرانس کے خلاف ناک آؤٹ مرحلے میں آئرلینڈ کے روبی برڈی نے یورو کپ کی تاریخ میں دوسرا تیز ترین گول کردیا تفصیلات کے مطابق فرانس کے شہر لیون میں کھیلے گئے میچ میں فرانسیسی ٹیم کے خلاف میچ کے دوسرے منٹ میں ہی روبی برڈی نے پینالٹی کک کے ذریعے گول کر یورو کپ کی تاریخ میں دوسرا تیز ترین گول اپنے نام کیا اس سے قبل یورو کپ میں سب سے تیز ترین گول کا ریکارڈ یونان کے دی میتری کیری چنکو کے پاس ہے جس نے 2004ء کے یورو کپ میں روس کے خلاف ایک اعشاریہ سات سیکنڈر میں گول کیا تھا۔ واضح رہے 2004ء میں یونان نے پہلی مرتبہ یورو کپ کا ٹائٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔