|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2016

اسلام آبا: وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات دہشتگردوں کی کمزوری اور ناکامی کو ظاہرکرتے ہیں ، دہشتگروں ،انتہا پسندوں کے لئے وطن عزیز میں کوئی جگہ نہیں ، امن کی بحالی کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔بدھ کو ترجمان کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگروں کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ۔وزیراعظم نے ایف سی اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ۔وزیراعظم نے فائرنگ کے واقعہ میں ہونے والے زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سول اور عسکری اداروں کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن بحال ہوا ہے ۔ ایسے واقعات دہشتگردوں کی کمزوری اور ناکامی کو ظاہرکرتے ہیں ، دہشتگروں ،انتہا پسندوں کے لئے وطن عزیز میں کوئی جگہ نہیں ، امن کی بحالی کے لئے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔(دیر یں اثناء)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکاروں پر ٹارگٹڈ حملوں کے پیچھے کارفرما سوچ انتہائی خطرناک ہے ، صوبائی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے فوری سزا دلوائے ۔ بدھ کو ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق چیئرمین عمران خان نے کوئٹہ میں ایف سی اہلکاروں پر حملے کی شدید مذمت کی اور جاں بحق اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔عمران خان نے کہا کہ کوئٹہ میں قتل وغارت گری پر حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ۔اہلکاروں پر ٹارگٹڈ حملوں کے پیچھے کارفرما سوچ انتہائی خطرناک ہے ، صوبائی حکومت ملزمان کو گرفتار کر کے فوری سزا دلوائے ۔