|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2016

کوئٹہ : فلسطین فاونڈیشن پاکستان بلوچستان چپیٹر کے زیر اہتمام مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں مولانا عبدالقدوس ساسولی کمانڈر خدائے داد خان ، آغاحسن بلوچ سابقہ سینیٹر میر مہیم خان ، امان اللہ شادیزئی ، سہیل شیرازی اور دیگر رہنماؤں نے کہاہے کہ بلوچستان کا مسئلہ طاقت زریعے نہیں بات چیت کے زریعے حل ہوگا کیونکہ بلوچستان کا مسئلہ سیاسی مسئلہ طاقت کے زریعے کوئی مسئلہ حل نہ ہوتا ہے نہ ہوگا ۔ انہو ں نے یہ بات بدھ کے روز کوئٹہ پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔مقررین نے کہاکہ بلوچستان میں اس وقت قوم پرستوں کی حکومت ہے مگر عوام کی مسائل حل کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جمعہ الوداع یوم القدس دنیا بھر میں مظلوموں کی حمایت کا دن ہے بلوچستان بھر میں یوم القدس بھر پور جوش و جذبے اور عقیدت کے ساتھ منایا جائے گا۔ سن 2010میں یوم القدس ریلی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ فرزندان بلوچستان جمعہ الوداع یوم القدس کو دنیا بھر کے مظلوم لوگوں کا دن سمجھتے ہوئے قبلہ اول کی بازیابی کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ 2010میں بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں یوم القدس کے اجتماع پر ہونے والی دہشتگردی کارروائی حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے عوام کو یہ افتخار حاصل ہے کہ انہوں نے تحریک آزادی القدس کی 70سے زیادہ شہداء پیش کی ہے اور فلسطینی مظلوم کی حمایت میں اپنا عملی کردار بھی ادا کیا اس موقع پر رہنماؤں نے شہداء یوم القدس کوئٹہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک بھر میں جمعتہ الوداع یوم القدس کے اجتماع کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے جبکہ یوم القدس کو سرکاری دن کے طورپر منانے کا اعلان کرکے فلسطینی مظلوموں کے ساتھ پھر پور یکجہتی کا مظاہرہ بھی کیا جائے ۔