|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان کے علاقے سبی گریڈ اسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جس کے باعث آدھا صوبہ آندھیرے میں ڈوب گیا ڈیڑھ گھنٹے بعد فنی خرابی دور کرکے بجلی کی فراہمی بحال کر دی گئی کوئٹہ میں کوئٹہ میں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے اخبارات ‘ نیوز ایجنسیوں کا کام متاثر ہوا اور عید کی خریداری کے موقع پر بازاروں میں رونقیں ماند پڑگئیں اور اکثر مساجد میں نماز تراویح بھی متاثر ہوئی تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 9 بجے کے قریب سبی گریڈ اسٹیشن میں بڑے ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث بجلی ٹرپ کر گئی جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 16 اضلاع پشین ‘ بولان ‘ قلعہ عبداللہ ‘ قلات ‘ مستونگ سمیت دیگر اضلاع میں بجلی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی جس کے باعث لوگوں کو شدید گرمی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا انجینئروں کی ٹیم نے ڈیڑھ گھنٹے بعد فنی خرابی دور کرکے فنی خرابی دور کر دی کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں کیسکو حکام کی جانب سے بجلی کی اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے روزہ دار اور خاص کر نماز تراویح کے دوران لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور کوئٹہ میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے شہر کے اکثر علاقوں میں عید کی خریداری بھی شدید متاثر ہوئی خریداری کیلئے آئے ہوئے خواتین ‘ بچے اور بوڑھوں کو خریداری کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس سے قبلکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان نے کہاہے کہ گزشتہ روز شدید بارش کی وجہ سے کوئٹہ اور مچھ کے درمیان نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی ( این ٹی ڈی سی) کے 220KV ڈبل سرکٹ کے دو ٹاورز گر گئے تھے۔جس کے بعد اس ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی تھی اورمذکور ہ ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی بندش کے باعث کیسکو کے سسٹم میں300میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگئی تھی تا ہم 100میگا واٹ کی قلت کو متبادل ذرائع سے پورا کیا جا رہا ہے جبکہ 200میگا واٹ کی برقی قلت کو پورا کرنے کے لیئے کوئٹہ سمیت مچھ، مستونگ،قلات، خضدار، خاران ،نوشکی ، چاغی،قلعہ عبداللہ اورپشین کے اضلاع میں اضافی لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے۔ جسکے تحت کوئٹہ شہر میں ایک گھنٹہ جبکہ مذکورہ متاثرہ اضلاع میں دو گھنٹہ اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔ترجمان نے کہاکہ بارش سے متاثرہ تمام علاقوں کو ضروری مرمت کے بعدبجلی مکمل طورپربحال کر دی گئی ہے اورانھیں معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے البتہ برقی قلت کے باعث کوئٹہ شہرمیں ایک گھنٹہ جبکہ متاثرہ اضلاع میں 2گھنٹہ اضافی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ترجمان نے مزیدکہاکہ این ٹی ڈی سی کو صوبائی حکومت کی جانب سے سیکورٹی کلیرنس مل گئی ہے جس کے بعد متاثرہ ٹاوروں کی مرمت کاکام جلد مکمل کر لیا جائے گاجس کے بعد صورت حال معمول پر آجائے گی اور مذکورہ علاقوں سے اضافی لوڈشیڈنگ فوری طورپرختم کردی جائے گی۔