|

وقتِ اشاعت :   June 30 – 2016

 کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان  انور ظہیر جمالی نے کراچی میں سیاسی بنیادوں پر پولیس افسران کی پوسٹنگ کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے کاروباری شخصیت کے فرنٹ مین کی سندھ پولیس میں مداخلت کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری ، سیکرٹری داخلہ، آئی جی سندھ اور دیگر کو 4 جولائی کو طلب کرلیا۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس سجاد علی شاہ کے صاحبزادے اویس شاہ کے اغوا کے بعد ایس ایس پی ساؤتھ فاروق احمد کو ہٹانے کا حکم دیا تھا انہیں کیسے بحال کیا گیا جب کہ چیف جسٹس نے اس پر سندھ حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس امیر ہانی مسلم کے کراچی بدامنی کیس کے فیصلے میں دیئے جانے والے نوٹ کو پٹیشن میں بدل لیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ پولیس میں سیاسی مداخلت کراچی بدامنی کیس کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے۔