کوئٹہ : میئرکوئٹہ ڈاکٹرکلیم اللہ نے کہاہے کہ وفاقی اورصوبائی حکومتیں اوربیوروکریسی بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینے کے سلسلے میں ایک پیج پر ہے جب تک وہ بلدیاتی اداروں کو اختیارات منتقل کرکے آئین سازی کاکام شروع نہیں کرتے اس وقت تک عوام کی مشکلات کم نہیں ہونگی ،ہم بلدیاتی نمائندے صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کے درمیان کباب میں سے ہڈی کی طرح نکل آئے ۔میاں نوازشریف پرواضح کردیاکہ وہ شہبازشریف کی طرح مجھے فری ہینڈ دے تو کوئٹہ شہر کا تبدیل کرنے سمیت کرپشن کاخاتمہ کردوں گا۔ملیریا سمیت مختلف امراض سے سالانہ بنیادوں پر بلوچستان سمیت پاکستان بھر میں لاکھوں افراد لقمہ اجل بن رہے ہیں ،غیرسرکاری تنظیم کی جانب سے ملیریا مہم کے سلسلے میں ہمارے ساتھ تعاون قابل ستائش امر ہے ۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹرکلیم اللہ کاکہناتھاکہ سحر کی جانب سے ملیریا کنٹرول کرنے کیلئے میٹروپولٹین کارپوریشن کو ادویات کی فراہمی خوش آئندہے اس سے اس مرض کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی ،ملیریا کاواحد حل سپرے نہیں ہے بلکہ اس سلسلے میں عوام میں شعوراجاگرکرنے کی ضرورت ہے کہ خدا کاشکرہے کہ ٹائیگر ماسکیٹو کایہاں وجود نہیں ورنہ ڈینگی کی روک تھام ہمارے لئے کسی چیلنج سے کم نہ ہوتا ،سالانہ بنیادوں پر10لاکھ افراد ملیریا کے باعث لقمہ اجل بن رہے ہیں ایسے مریضوں کی بھی تعدادلاکھوں میں ہے جو ڈایریا اورٹی بی کے باعث موت کی اغوش میں چلے جاتے ہیں ،ڈاکٹرکلیم اللہ کاکہناتھاکہ کوئٹہ کے 58یونین کونسلز میں سے ملیریا سپرے مہم کاآغاز کیاجارہاہے ہم نے میٹروپولٹین کارپوریشن کی لابریری کو اپ گریڈ کرینگے بلکہ ان کی تعاون سے 2فائر برگیڈ کی اپ گریڈیشن کو بھی ممکن بنایاجائیگا جبکہ دو ملازمین کو چھ ماہ کی تربیت کیلئے لاہور بھجوادیاجائیگا انہوں نے کہاکہ غیر سرکاری تنظیم نے میٹروپولٹین کارپوریشن کو 348لیٹر ملیریا سپرے ،3248لیٹر ڈیزل کی فراہمی کی ہے جو خوش آئندہے ۔ڈاکٹرکلیم اللہ کاکہناتھاکہ کوئٹہ میں مسائل کا خاص وجہ 40سال کے دوران شہر کی آبادی کا خودرو انداز میں بڑھنا ہے لوگوں نے برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں میں بھی گھر بنالئے ہیں اسی لئے تو بارش کے بعد انہیں نقصانات کاسامنا رہتاہے انہوں نے کہاکہ طوفان کے سامنے کوئی نہیں ٹھہر سکتا یہ امریکہ جیسے ممالک میں بھی تباہی مچادیتے ہیں انہوں نے کہاکہ حالیہ بارش طوفانی نوعیت کی تھی اسی لئے لوگوں کو مالی اورجانی نقصان ہوا ہم 4سے 5کروڑروپے کی لاگت سے کوئٹہ میں سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور ٹف ٹائل لگانے کا کام کرینگے انہوں نے کہاکہ بیوروکریسی کیخلاف میری جنگ جاری ہے اگر عدلیہ نے بھی میرا ساتھ چھوڑ دیاتو پھر سمجھوں گاکہ اب مجھے گھرجاناچاہئے انہوں نے کہاکہ محکمہ بلدیات ابھی تک ڈیلی ویجز ملازمین اوردیگر کے حوالے سے ہمیں کام کرنے سے روکنے کی کوشش کررہاہے 2010کا ایکٹ گندا ترین ایکٹ ہے میں نے وزیراعظم کو کہاکہ وہ شہبازشریف جیسا فری ہینڈ دے تو میں شہر کانقشہ بدل دوں گا ۔انہوں نے کہاکہ حکومتیں اور بیوروکریسی بلدیاتی اداروں کو اختیارات نہ دینے کے حوالے سے ایک پیج پر ہے میاں نوازشریف بھی اختیارات کی بلدیاتی اداروں کومنتقلی کرنے میں ناکام رہے ہمیں 18ویں ترمیم کے تحت اختیارات کی منتقلی کی جانی چاہئے انہوں نے کہاکہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں کرپشن شروع ہوئی اس لئے انہیں بینک کے ذریعے ادائیگی کاسلسلہ شروع کیا بینک میں رش اور اکاؤنٹس ودیگر کے متعلق مسائل ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں آڑھے آرہے ہیں ہم نے چیکس دے دئیے ہیں ،انہوں نے کہاکہ ہم وزیراعلیٰ کے بھی شکر گزار ہے جنہوں نے شہر کی خوبصورتی ،کچرے اوردیگر مدات میں رقوم کی فراہمی کی ہے انہوں نے کہاکہ ہم آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کیلئے ہزاگنجی اوردیگرمقامات پر فائربرگیڈ اسٹاپ بنارہے ہیں اس وقت ماہوار بنیادوں پر25سے 30آتشزدگی کے واقعات رونماہورہے ہیں۔