کوئٹہ: کوئٹہ میں حالیہ پولیس اور ایف سی اہلکاروں کے ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد محکمہ داخلہ نے ایک ماہ کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی عید کے موقع پر ڈبل پر سواری پر پابندی سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا محکمہ داخلہ کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ دنوں ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی جس کی وجہ سے عید کے موقع پر خریداری کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔