|

وقتِ اشاعت :   July 1 – 2016

یورو سنہ 2016 کے فٹ بال مقابلوں میں فرانس کے شہر مارسے میں پرتگال اور پولینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلے کوارٹر فائنل میں پینلٹی ککس پر پرتگال نے پولینڈ کو شکست دے دی ہے۔ میچ کا آغاز انتہائی ڈرامائی تھا اور میچ کو شروع ہوئے صرف ایک منٹ اور چالیس سیکنڈ ہوئے تھے جب پولینڈ کے کپتان رابرٹ لوانڈسکی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو سبقت دلا دی تھی۔ میچ کے 33 ویں منٹ میں پرتگال کے نوجوان کھلاڑی سانچیز نے گول کر کے یہ سبقت ختم کر دی۔ میچ کے دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ کر سکی۔ رونالڈو کئی اچھے موقعوں سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور میچ اضافی وقت میں چلا گیا۔ لیکن پندرہ پندرہ منٹ کے دو ہاف ہوئے اور ان میں بھی گول نہ ہو سکا۔ میچ پینلٹی ککس پر پہنچا دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی اپنی ٹیم کی طرف سے پہلی کک لگائی اور گول کر دیے۔ دونوں طرف سے پہلی تین ککس پر گول ہوئِے اور میچ برابر رہا۔ لیکن پولینڈ کی طرف سے چوتھی کک پرتگال کے گول کیپر روی پیٹرسیو نے روک لی اور پرتگال نے اپنی پانچویں کک پر بھی گول کر کے میچ جیت لیا۔