پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ کے سابق مشیر برائے خزانہ میر خالد لانگو سمیت دو ملزمان کے خلاف درج بدعنوانی کے مقدمے میں ان کے ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔
یہ مقدمہ موجودہ حکومت کے دور میں محکمہ بلدیات کے فنڈز میں بڑے پیمانے پر خورد برد کرنے کے حوالے سے قائم کیا گیا ہے۔ نیب نے خالد لانگو کو اس مقدمے میں 25 مئی کو گرفتار کیا تھا۔ گذشتہ ریمانڈ کے خاتمے پر نیب حکام خالد لانگو کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت لائے۔خالد لانگو کے ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع
وقتِ اشاعت : July 1 – 2016