لاہور: ڈاکٹرعظمٰی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے اسکواڈ میں شامل پولیس کی گاڑی نے ان کی گاڑی کو سامنے سے ٹکر ماری جب کہ اہلکاروں نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی۔
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی ہمشیرہ ڈاکٹرعظمیٰ خانم نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور کے علاقے گلبرگ میں وہ اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے جارہی تھی کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کے اسکواڈ میں شامل پولیس وین نے سامنے سے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری اور ایک دوسری گاڑی ان کے قریب آکر رکی جس میں سوار اہلکاروں نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی۔
دوسری جانب وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز اسلام آباد میں ہیں اور کچھ دیر بعد لاہور روانہ ہوں گی اس لئے ڈاکٹرعظمیٰ کی جانب سے مریم نواز کے اسکواڈ کی گاڑی کی ٹکر اور گارڈ کی بدتمیزی کا دعویٰ بے بنیاد ہے جب کہ مریم نواز نے خود بھی ڈاکٹر عظمیٰ کے دعوے کو حقیقت سے برعکس قرار دیا ہے۔
مریم نوازکے اسکواڈ میں شامل پولیس وین نے میری گاڑی کو ٹکرماری، عمران خان کی ہمشیرہ کا دعویٰ
![]()
وقتِ اشاعت : July 1 – 2016