|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان میں جاری بجلی بحران نے بدترین شکل اختیار کر لیا، صوبے کے تمام دیہی علاقوں میں 20گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، سبی اور نصیر آباد میں شدید گرمی کی اور بجلی نہ ہونے سے ایک شخص جاں بحق ، درجنوں بیہوش ہوگئے، دوسری طرف ملک بھر میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال ساڑھے آٹھ ہزار میگاواٹ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ بلوچستان میں اس سے قبل گرنے والے 220کے وی کے ٹاورز کی تاحال تعمیر نہ ہوسکی، زمینداروں اور شہریوں کے بجلی بحران پر شدید رد عمل ،ملک بھر میں بجلی کا مجموعی شارٹ فال8ہزار 700میگا واٹ پر پہنچ گیا، جو ملکی تاریخ کا بلند ترین شارٹ فال ہے۔پن بجلی کی پیداوار 6ہزار 500میگاواٹ سے کم ہو کر 3500میگاواٹ رہ گئی ہے،بجلی کی مجموعی طلب 21ہزار 700جبکہ سپلائی13ہزار میگاواٹ رہ گئی ہے،کیسکونصیرآبادکی مبینہ نااہلی کے سبب ڈیرہ مرادجمالی کے متعددفیڈز پر 12گھنٹوں سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھاکر 20گھنٹوں تک کردیا گیا شدید گرمی اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں عوام بلبلا اٹھے آفیسران اور اہلکاران اپنی ناکامی کو چھپانے کے لئے لوڈشیڈنگ کا سہارا لیکر لائن لاسزپر قابو پانے کی کوششوں میں عوام کو پریشانی اور مشکلات میں اضافہ کردیا ہے کیسکو رمضان المبارک میں صارفین کو بجلی کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں کیسکو انتظامیہ نے اپنا رویہ تبدیل نہ کیا تو عوام کے ساتھ سڑکوں پر فیصلہ ہوگا ان خیالات کااظہار نصیرآبادعوامی تحریک کے سرپرست اعلی سردار عبدالستار شر چیئرمین الہی بخش کھیازئی عوام دوست پینل کے جنرل کونسلر ملک غلام رسول سولنگی ،سنی تحریک کے صوبائی رہنماء مولانا نواب دین ڈومکی ،وڈیرہ امداد سولنگی نے اہل علاقہ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے اپنا احتجاج نوٹ کرواتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نصیرآباد میں کیسکو انتظامیہ کی جانب سے ڈیرہ مرادجمالی کے فیڈز نیو میرحسن ،سٹی،ربیع ،کوٹ مینگل ،اندرون ،بیرون فیڈز پر مقامی سطح پر 12گھنٹوں کے بعد اب اپنی من مانی کرتے ہوئے 18سے20گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کرکے شدید گرمی اور رمضان کے مہینے میں عوام کے ساتھ ظلم وذیادتی کی انتہا کررہے ہیں کیسکوکے ذمہ داران اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے غریب عوام پر لوڈشیڈنگ کا ملبہ ڈال کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کررہے ہیں ،نصیرآباد میں قیامت خیز گرمی سورج سوا نیزے پر آگیا شکار پور گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن دوسرے روز بھی بند ہونے سے بلوچستان کے درجنوں بجلی گرڈاسٹیشنوں کو بجلی کی سپلائی معطل ایک خاتون بچہ جابحق جبکہ درجنوں افراد بہوش ہوگئے روزے دار سخت گرمی اور حبس میں بے حال ہوگئے درختوں دیواروں کے سائے میں دن بھر تڑپتے رہے کاروبار زندگی مفلوج گھروں مساجد میں پینے کے پانی کی قلت پیدا ہوگئی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ڈیرہ مراد جمالی چھتر منجھو شوری باباکوٹ مینگل نوتال سمیت نواح میں صبح سورج طلوع ہوتے ہی آگ برسانا شروع کردیا جس سے درجہ حرارت 48سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کرگیا شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے جھل مگسی اور نصیرآباد کی سرحدی حدود میں ایک ساٹھ سالہ خاتون مومل بی بی اور چھتر کے علاقے میں تین سالہ بچہ محمد ہاشم گرمی لگنے کی وجہ سے جابحق ہو گیا جبکہ شرقی ڈیرہ مراد جمالی میر حسن فیڈر میں بجلی کی طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے روزہ دار ساجد علی نذیراحمد گل خان عبداﷲ سمیت چھتر اور منجھو شوری میں درجنوں روزے دار وں کی بہوش ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ ماہ رمضان میں گرڈ اسٹیشن شکار پور سے مین سپلائی بند ہونے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس سے ڈیرہ مراد جمالی تحصیل تمبو منجھو شوری باباکوٹ چھترکے علاقوں میں ہر دو گھنٹوں کے بعد دو گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ کے علاوہ غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے مجموعی طورپر میر نیو حسن فیڈرپر یومیہ 16سے بیس گھنٹے بجلی کی لوڈشیدنگ کی جارہی ہے جبکہ بجلی کی مین سپلائی بند ہونے سے نصیرآباد جعفرآباد صحت پور روجھان جمالی باباکوٹ منجھو شوری اوستہ محمد کے گرڈ اسٹیشنوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہونے سے درجنوں فیڈز بند ہونے سے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن ہونے سے روزے دار سخت گرمی اور حبس میں بلبلا اٹھے دکاروبار زندگی مفلوج ہو گئی اور برف کے کارخانے بند ہونے سے برف کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے عید قریب ہونے کی وجہ سے کاروباز زندگی مفلوج ہونے سے تاجر براردی کو خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ڈیرہ مراد جمالی کے سیاسی سماجی حلقوں نے سندھ سے ماہ رمضان میں بجلی کی مین سپلائی بند پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ خان زہری سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کیسکو بلوچستان کے ذمہ دار آفیسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ،سبی و گردونواح کے علاقے گزشتہ بارشوں کے بعد ایک مرتبہ پھر شدیدگرمی اور حبس کی لپیٹ میں ہیں ،گرمی لگنے کے باعث ٹی وی بوسٹر کے رہائشی حبیب اللہ نامی شخص جاں بحق ہو گیا ہے