|

وقتِ اشاعت :   July 2 – 2016

تہران : انقلابی گارڈ کے نائب کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ لبنان میں ایک لاکھ میزائل تیار ہیں اور کسی بھی وقت اسرائیل پر حملہ کر دیں گے، اگر اسرائیل نے اپنی سابقہ غلطیوں کو دہرایا‘ ان خیالات کااظہار جنرل حسین سلامی نے تہران میں نماز جمعہ کے دوران تقریر کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ قائم میزائل اسرائیل پر حملہ کرنے کیلئے تیار ہیں وہ القدس کے دن ایرانی عوام کی فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کررہے تھے ، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہزاروں طویل مار کرنے والے میزائل دنیا کے دیگر مسلمان ممالک میں بھی نصب کئے گئے ہیں تاکہ اسرائیل کا خاتمہ کیا جائے