|

وقتِ اشاعت :   July 4 – 2016

کوئٹہ، : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائز سردار یار محمد رند نے نے کہا ہے کہ عید کے بعد بلوچستان سمیت پورے ملک میں کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی اس مرتبہ کسی ایک شہر یا مقام پر دھرنا نہیں ہوگا بلکہ ملک کی گلی گلی چپے چپے میں عوام کرپشن کے خلاف احتجاج کرے گی ،NA-267 کے انتخا بات میں ٹیکنکل دھاندلی کی گئی، بلوچستان میں تنطیم سازی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے ہم ایسا نظام چاہتے ہیں جو کرپشن سے پاک ہو میرے سمیت سابقہ وزراء اعلی ، عمران خان ،آصف زرداری ،میاں محمد نواز شریف سب کا احتساب ہونا چاہئے ۔انہوں نے یہ بات اتوار کے روزاپنے مشیر خاص میر اسماعیل لہڑی کی جانب سے دیئے گئے افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی اس موقع پر نوابزادشریف جوگیزئی ،چوہدری شبیر،سردار خادم حسین وردگ ،ملک زکریا خان کاسی ،زین العابدین خلجی، اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ NA-267 کچی کم جھل مگسی کے ضمنی انتخابات میں ٹیکنیکل طریقہ سے ہرایا گیا الیکشن کمیشن اور نادرا نے میرے خلاف دھاندی میں حصہ لیا ،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا نے کرپشن کو ابھی تک اجاگر نہیں کیا ،پانا مہ لیکس کے معاملے پر میاں صاحب نے خواجہ برادران اور چند تنخوا دار لوگوں کو آگے کیا ہوا ہے جنہوں نے تمام تر معاملات ہائی جیک کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھی جھل مگسی کے ضمنی انتخابات میں جو فہرست جاری کی گئیں اور جن لوگوں نے ووٹ ڈالے اُن میں زمین اسمان کا فرق تھا ہمارے ووٹرز کو مختلف شاہراؤں پر کئی گھنٹے تک مخالفین نے لیویز اور انتظامیہ کی مدد سے روکھے رکھا جس کے باعث ہمیں ووٹ کا سٹ نہیں ہوئے،انہوں نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ سابقہ وزیر اعلی کے دور کا آفیسر وسیم احمد کو تبدیل کیا جائے ،مگر اس کو تبدیل کرنے کی بجائے ڈپٹی کمشنر جھل مگسی تعینات کر دیا گیا ۔انہوں نے کہا سابقہ چیف سیکرٹری اور موجود ہ چیف سیکرٹری کے خلاف بھی کرپشن کے تحقیقات کی جائیں۔ انہوں نے مزید کہا سابقہ مشیر خزانہ میر خالد لانگو ، سابقہ سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کو صرف گرفتار کرنے بلوچستان میں کرپشن ختم نہیں ہوگی کرپشن میں سابقہ وزیر اعلی، بیروکریسی اور کئی اہم لوگ بھی شامل ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے تاکہ سب کے ساتھ یکساں سلو ک ہو اور جو بھی کرپشن میں ملوث پایا جائے اس کے خلاف کاروائی کی جائے انہوں کے کہا کہ عید کے بعد پوری ملک میں دہرنا ہوگا اور بلوچستان اس میں سر فہرست ہوگا ۔