کوئٹہ : ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے یکم جولائی 2015 سے30 جون2016 تک ملنے والے 7 ارب 32 کروڑ روپے کے ٹارگٹ کو پورا کر تے ہوئے اس سے 100 فیصد زائد ٹیکسز کلیئر نس ریونیو کے علاوہ سینکڑوں کا بلی گاڑیوں، لاکھوں لیٹر ایرانی ڈیزل اور ضبط کئے گئے سامان سے حاصل ہونیوالے ریونیو کو 14 ارب20 کروڑ روپے تک پہنچا کر قومی خزانے میں جمع کرایا ہے کسٹم کے عملے نے سمگلنگ کی روک تھام کے ساتھ ساتھ 7 ہزار565 کلو گلو منشیات بھی قبضے میں لی ہے صوبے کے طول عرض میں ایکسائز ڈیوٹی سیلز ٹیکس اور کلیئرنس کے حوالے سے تفتان، چمن اور این ایل سی ڈرائی پورٹ کے علاوہ صوبے میں موجود11 کسٹم چیک پوسٹوں کے ذریعے محکمہ کے افسران اور عملے کی فرنٹیئر کور، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے ہمراہ کارروائیوں سے ریونیو کے اپنے ٹارگٹ سے زائد کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بولان درخشاں اور مانی خواہ شیرانی میں دو نئی کسٹم کی چیک پوسٹیں قائم کرنے کے ساتھ ساتھ پاک ایران بارڈر پر گیٹ کی تنصیب کا بھی آغاز کر کے صوبے کے مختلف علاقوں میں چیک پوسٹوں کے قیام کیلئے اراضی بھی خریدی گئی ہیں یہ بات ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ کے کلکٹر ڈاکٹر سعید خان جدون نے ’’آن لائن‘‘سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے بتائی کلکٹر کسٹم نے بتایا کہ ایف بی آر سے ہمیں 7 ارب32 کروڑ روپے کا ایک سال کیلئے ٹارگٹ دیا گیا تھا کسٹم کے افسران اور عملے نے فرنٹیئر کور اور پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی معاونت سے سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ ٹیکس وصولی ایکسائز ڈیوٹی ، سیلز ٹیکس اور دیگر مدات کے علاوہ بڑی مقدار میں غیر قانونی طریقے سے سامان سمگل کرنے کی کو شش ناکام بناتے ہوئے528 گاڑیوں میں لوڈ سامان قبضے میں لیا ہے اس کے علاوہ636 قیمتی کابلی گاڑیاں جس میں گرینڈ، لینڈ کرورز، فلڈر، مارک ایکس ، کرولا سمیت دیگر تحویل میں لی ہیں اس کے علاوہ 7565 کلو گرام چرس اور 250 بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب کے علاوہ2 ارب روپے مالیت کا 30 لاکھ لیٹر ایرانی ڈیزل بھی قبضے میں لیا ہے اس کے علاوہ لکپاس ، سوراب ، دالبندین، رکنی اور تفتان میں چیک پوسٹوں کے قیام کیلئے اراضی خریدی ہے انہوں نے بتایا کہ اس وقت سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے صوبے کے مختلف علاقوں جس میں رکنی، مانی خواہ، شیلا باغ، بلیلی،لکپاس،سوراب، بولان درخشاں، دالبندین، نوکنڈی، ماشکیل، تفتان میں چیک پوسٹیں ہیں جبکہ شیلا باغ چیک پوسٹ کو فعال بنایا گیا ہے اس کے علاوہ بلوچستان کے دیگر دو علاقوں بولان درخشاں اور مانی خواہ شیرانی میں نئی چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں پاک ایران بارڈر پر گیٹ کی تنصیب سے سمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی افراد کی آمدورفت کو روکنے میں مدد ملے گی جس پر کام جاری ہے انہوں نے بتایا کہ کسٹم کا عملہ تندہی سے فرنٹیئر کور ، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ ملکر کام کر رہا ہے جس کی بدولت ہم ملنے والے ہدفت کو 100 فصد زائدٹارگٹ سے حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے اسی طرح ماڈل کلکٹریٹ کسٹم کوئٹہ نے جون کے مہینے میں2 ارب روپے سے زائد کی ٹیکس وصولی کر کے ایک سنہری کارنامہ سرانجام دیا ہے جس کی ملک بھر کے کسٹم آفس میں مثال نہیں ملتی ڈپٹی کلکٹر کسٹم پروینٹو امان اللہ ترین نے بتایا کہ کسٹم کے عملے نے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید خان جدون کی سر براہی میں ایک ٹیم ورک کی صورت میں کام کا آغاز کرکے ایف بی آر سے ملنے والے ٹارگٹ کو نہ صرف پورا کیا بلکہ 100 فیصد زائد حاصل کر کے 14 ارب20 کروڑ روپے تک پہنچا کر قومی خزانے کو دیا ہے اورپاکستان کے کسی بھی کسٹم ہاؤس نے اتنا بڑا ہدف سے زائد ریونیو اکٹھا نہیں کیا انہوں نے بتایا کہ کسٹم ڈیوٹی،سیلز ٹیکس،کلیئرنس اور ضبط کی جانیوالی اشیاء سمیت فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ود ہولڈنگ ٹیکس سمیت دیگر مدات میں دیئے گئے ٹارگٹ کوپورا کرکے کئی گنا بڑھایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ 1.2 بلین سے زائد کا ریونیو کلکٹر کسٹم کسٹم کے افسران ، عملے، فرنٹیئر کور ، پولیس سمیت دیگر قانون نافذکرنیوالے اداروں کی مد د سے پروینٹو کی جانب سے حاصل کیا گیا ہے کسٹم کا عملہ آئندہ بھی سمگلنگ کی روک تھام کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ ریونیو حاصل کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر تے رہے گا۔