|

وقتِ اشاعت :   July 5 – 2016

کوئٹہ :  وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے پولیس کے سب انسپکٹر ملک مشتاق کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ انہوں نے مسجد کے اندر انہیں نشانہ بنائے جانے کو دہشت گردی کی بہیمانہ کاروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں ملوث عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے سیکیورٹی اہلکاروں کو تواتر کے ساتھ نشانہ بنائے جانے کے واقعات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ امن وامان کے قیام اور دہشت گردی کے واقعات کی روک تھام کیلئے موثر کاروائی کی جائے موٹر سائیکل ڈبل سواری پر عائد پابندی پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے انہوں نے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ امن کی بحالی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے مقابلہ مل جل کر کیا جاسکتا ہے اس حوالے سے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ عوامی حلقوں اور سیاسی قبائلی عمائدین کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکار کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔