|

وقتِ اشاعت :   July 12 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی واپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے بلوچستان میں جاری بجلی بحران پر تشویش کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ وفاق کا بلوچستان کیساتھ رویہ ٹھیک نہیں ہے ایک ٹاور گرنے سے بلوچستان کے زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے وفاقی حکومت بجلی کے مسئلے پر بلوچستان کے ساتھ ہونیوالے نا روا سلوک فوری طور پر ختم کرے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان کو ہمیشہ وفاق کی جانب سے بجلی کے لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے تواتر کیساتھ نا انصافی جاری ہے وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت کے درمیان معاہدہ طے ہوا تھا کہ 6 ہزار کے ماہانہ بل کے حساب سے10 گھنٹے بجلی فراہم کی جائیگی لیکن اب تو دس کیا اب 3 گھنٹے بھی بجلی فراہم نہیں کی جا تی جس کی وجہ سے بلوچستان کی زمینداروں کو اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ماہ رمضان میں تیز ہواؤں کے باعث تین ٹاور گر گئے 20 دن گزرنے کے باوجود بھی ٹاور کی مرمت نہیں کی جا سکی اور واپڈا واین ٹی ڈی سی حکام ٹال مٹول سے کام لے کر بجلی کی فراہمی بحال کر نے میں مسائل پیدا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس معاملے پر وفاق سے فوری طور پر بات کرے تاکہ بلوچستان کے زمیندار کو تباہی سے بچایا جا سکے بلوچستان میں صنعتیں اور روزگار نہیں ہے اور عوام کا سارا درارومدار زراعت پر اور زراعت کو بھی تباہی کے دہانے پر لا کھڑا کر دیا ۔