|

وقتِ اشاعت :   July 13 – 2016

کوئٹہ : پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے چیف آرگنائزر سر دار یار محمد نے کہا ہے کہ ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی تبدیلی کے خواہاں اور عوام2018 کے الیکشن میں تبدیلی میں اپنا موثر کردار ادا کرینگے تاکہ عوامی نمائندے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر سکیں پارٹی سربراہ نے عوام کے ساتھ وعدہ کیا ہے کہ وہ انہیں کرپشن ، اقرباء پروری مظالم اور بد عنوانی سے نجات دلائینگے اس کیلئے عوام کو اپنا کردار ادا کر نا ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر یوسفزئی قندھاری برادری سے تعلق رکھنے والے اشفاق علی خان ، حاجی منظور حسین کونسلر، حاجی جواد علی کے اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر شرکاء سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا اس موقع پر چوہدری شبیر احمد ، سردار خادم حسین وردگ ، سید اقبال شاہ سمیت دیگر بھی موجود تھے سردار یار محمد رند نے پارٹی میں شامل ہونے یوسفزئی قندھاری برادری کے رہنماؤں اور نوجوانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کہ آپ پاکستان تحریک انصاف اور پارٹی کے چیئرمین کی جانب سے جو تبدیلی کیلئے جو تحریک شروع کی ہے اس کو پائیہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا موثر کردار ادا کرینگے اور اپنی خدمات سرانجام دیتے ہوئے پی ٹی آئی کو کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مضبوط بنا نے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے کیونکہ پاکستان تحریک انصاف اپنے منشورپر عمل پیرا ہو کر جن مقاصد کیلئے آگے بڑھ رہی ہے اس میں اپنا بہتر کردار ادا کرینگے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک ملک گیر قومی پارٹی ہے جس کی جڑیں عوام میں ہے کیونکہ پارٹی سربراہ عمران خان نے جس انداز میں پاکستان کے عوام کو پھنسے ہوئے گرداب سے نکالنے کیلئے جو وعدہ کیا ہے اسے پورا کر نے کیلئے وہ مکمل طور پر کمیٹیڈ ہے کیونکہ بلوچستان میں1972 سے لے کر 2000 تک کوئی ا یسی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی جس کی وجہ سے عوام کے مسائل جوں کے توں ہے اور عوام اب تبدیلی کے خواہاں ہے اور یہ تبدیلی پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان عوام کی طاقت سے لا سکتے ہیں اور ہم بلا رنگ ونسل عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں اور انہیں ساتھ لے کر چل رہے ہیں کیونکہ2018 کے الیکشن میں عوام اپنا موثر کردار ادا کرینگے تاکہ لو گوں کو درپیش مسائل سے نجات مل سکے اور پاکستان اور بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو اور اس میں تبدیلی عوام کو نظر آئے اس موقع پر شامل ہونے اشفاق علی خان ، حاجی منظور حسین، حاجی جواد علی اور سردار خادم حسین وردگ ،سید اقبال شاہ ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک سیاسی قوت بن کر ملک میں ابھری ہے کیونکہ پاکستان کے نوجوانوں کی امیدیں اس سے وابستہ ہے اور نوجوان بزرگوں کیساتھ ملکر جس طرح ظلم، نا انصافی اور کرپشن جیسے ناسور کو ختم کر نے کیلئے آگے بڑھ رہے ہیں بہت جلد عوام تبدیلی دیکھیں گے کیونکہ کرپٹ حکمرانوں نے ملک سمیت تمام اداروں کو کھو کھلا کررکھا ہے سیاسی کارکن عوام کی آواز ہے اور وہ عوام کیساتھ ہونیوالی ذیادتی کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام کارکن پارٹی کے صوبائی چیف آرگنائز ر کی ہر آواز پر لبیک کہتے ہوئے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے کیونکہ بلوچستان اور پاکستان میں تبدیلی سے ہی ترقی کا سفر شروع ہو نا ہے۔