|

وقتِ اشاعت :   July 13 – 2016

 کراچی: گڈاپ میں واقع ٹھڈو ڈیم میں پکنک مناتے ہوئے 4 خواتین سمیت 5 افراد ڈوب گئے۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے گڈاپ میں واقع تھڈوڈیم میں پکنک منانے آنے والے 5 افراد ڈوب گئے، اہل علاقہ اورریسکیو انتظامیہ نے 4 افراد کی لاشیں نکال کر قریبی اسپتال پہنچا دیں، جاں بحق ہونے والوں میں 3 لڑکیاں اورایک نوجوان شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں کی شناخت جاوید، ریحانہ، مریم ، زرینہ کے نام سے ہوئی جب کہ فرح کوبے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ تھڈو ڈیم میں بارش کا پانی ذخیرہ کرکے اسے آبپاشی کے لئے استعمال کیا جاتا ہے، گزشتہ کئی برسوں سے یہ ڈیم خشک تھا تاہم گزشتہ دنوں ہونے والی بارشوں کے باعث اس میں بڑی مقدارمیں پانی ذخیرہ کیا گیا تھا۔