شدت پسند تنظیم داعش نے اپنے اہم کمانڈر ابو عمر الشیشانی کی ہلاکت کی تصدیق کرد ی ۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق داعش نے تصدیق کر دی ہے کہ اس کا وزیرجنگ ابو عمر الشیشانی عراق کے شہر موصل کے جنوب میں حملے میں مارا گیا تھا۔
دوسری جانب پینٹاگون نے دعویٰ کیا ہے کہ عمر الشیشانی اس سال مارچ میں شام میں فضائی حملے کے دوران مارا گیا تھا۔
داعش کےکمانڈر ابو عمر الشیشانی کی ہلاکت کی تصدیق
وقتِ اشاعت : July 14 – 2016