کوئٹہ : بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سر براہ نواب براہمداغ بگٹی نے کہا ہے کہ ہم مزید منظم طریقے اور یکجہتی کے ساتھ شہید نوا ب اکبر بگٹی کے مشن کو کامیاب بنا نے میں اپنا موثر کردار ادا کر سکتے ہیں جس طرح انہوں نے اپنی زندگی میں اپنی قوم وفعل پر قائم رہ کر قوم کو ایک صحیح راستہ دکھایا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی آر پی کے زیر اہتمام ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کے یوم ولادت کے حوالے سے سویٹزر لینڈ میں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا بلوچ ریپلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ بی آر پی کی جانب سے ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی یوم ولادت کے حوالے سے مختلف ممالک میں تقاریب کا انعقاد کر کے ڈاڈائے قوم کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی اور شہیدا عظم کی جدوجہد اور ناقابل فراموش قربانی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ بلوچ ریپبلکن پارٹی کی جانب سے مرکزی تقریب سوئٹرزلینڈ کے شہر زیورخ میں ہوئی جہاں پر ایک بڑی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں یورپ کے مختلف ممالک سے پارٹی کارکنان سمیت پارٹی قائد نواب براہمدغ بگٹی نے شرکت کی۔ اس دوران نواب براہمدغ بگٹی کے فرزند جونیر شہباز اکبر بگٹی نے کیک کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا جبکہ دس منٹ پر مبنی شہید عظیم کی زندگی پر بنی ایک ڈاکومینٹری فلم بھی دکھائی گئی۔ زیورخ تقریب میں سوڈان اور ہنگری کے سابق سفارتکاروں نے بھی شرکت کی۔ نواب براہمدغ بگٹی نے کہا کہ آج ہم نے شہید نواب اکبر خان کو یاد کر کے خراج عقیدت پیش کیا ہے جس کو یاد کرنے سے ہمارے حوصلے مزید بلند اور مقصد مزید پختہ ہو جاتا ہے انھوں نے اپنے عزم کو پھر دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں شہید نواب اکبر خان بگٹی کے خواب کی تعبیر کیلئے مزید منظم طریقے سے یکجہتی کو پروان چڑھاتے ہوئے کام کرنا ہوگا۔ لندن میں بھی ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان سمیت منصور بلوچ اور سردار میر بختیار خان ڈومکی نے شرکت کر کے ڈاڈائے بلوچ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اسی طرح خلیجی ممالک میں بھی پارٹی کارکنان کی جانب سے تقاریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بلوچ رہنما نواب زامران مری سمیت بڑی تعداد میں بلوچ کمیٹی کے نمائندوں نے شرکت کی اور ڈاڈائے قوم کو خراج تحسین پیش کیا۔ جبکہ جرمنی میں تین مختلف شہروں میں ڈاڈائے قوم کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی جرمنی میں مرکزی تقریب لیبزنگ شہر میں پارٹی چیپٹر کے صدر جواد محمد بلوچ کی رہائشگاہ پر ہوئی۔ جبکہ بی آر پی کے کارکنان کی جانب سے فرانس، ناروے، اٹلی، افغانستان، سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں جن میں نصیر آباد، ڈیرہ بگٹی، سوئی، مند، تربت، کراچی، کوئٹہ، مستونگ اور دالبندیں، میں سیمینار اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکانان نے کیک کاٹے اور شمعیں روشن کر کے ڈاڈائے قوم کی خدمات پر روشنی ڈالی۔