|

وقتِ اشاعت :   July 15 – 2016

لاہور :  وفاقی کابینہ نے سی ایس ایس امتحانات کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد 28 سال سے بڑھا کر 30 سال کرنے کی منظوری دے دی۔ وفاقی وزیرمنصوبہ بندی احسان اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تعلیم یافتہ نوجوانوں کو خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ وفاقی کابینہ نے سی ایس ایس امتحانات کے لیے امیدواروں کی عمر 28 سال سے بڑھا کر 30 سال کرنے کی منظوری دے دی۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کے اس فیصلے سے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے تعلیم یافتہ نوجوان فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ cabinet واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں سی ایس ایس امتحانات میں عمر کی حد بڑھانے کی تجویز یہ کہہ کر مسترد کردی تھی کہ 16 سال میں پوسٹ گریجویشن کرنے کے بعد ایک امیدوار 28 سال کی عمر تک سی ایس ایس امتحان پاس کرنے کے لیے 3 مواقع باآسانی حاصل کرسکتا ہے۔