کراچی : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری جمعرات کے روز ایدھی ہاؤس میٹھا در گئے جہاں انہوں نے معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کے صاحبزادے فیصل ایدھی سے ان کے والد کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، صوبائی وزیرعبدالرحیم زیارتوال، صوبائی مشیر حاجی میرمحمد خان لہڑی، رکن صوبائی اسمبلی میر عاصم کرد گیلو اور چیف سیکریٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے، مرحوم کے صاحبزادے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے عبدالستار ایدھی کی سماجی شعبہ میں خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ملک ایک عظیم سماجی کارکن سے محروم ہو گیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن کے لیے 50لاکھ روپے کی گرانٹ کا اعلان بھی کیا جبکہ انہوں نے بلوچستان میں ایدھی فاؤنڈیشن کے منصوبوں کے لیے اراضی کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی۔
وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایدھی فاؤنڈیشن کیلئے 50لاکھ روپے گرانٹ کا اعلان
وقتِ اشاعت : July 15 – 2016