کوئٹہ : کوئٹہ میں تفریحی مقامات پر جانیوالوں سے ٹورسٹ ٹیکس وصولی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث لوگ سیروتفریح سے بھی محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے تفریحی مقام ہنہ اوڑک کیلئے جانیوالے لوگ سیر وتفریح سے بھی محروم ہو گئے ہنہ اوڑک یونین کونسل کے چیئرمین نے ہنہ اوڑک جانیوالے سیاحوں کیلئے ٹورسٹ ٹیکس وصولی کا فیصلہ کیا ہے موٹررسائیکل10 روپے موٹر کار20 روپے بس،منی بس اور ٹرک پر50 روپے وصول کیا جا رہا ہے جس سے عوامی حلقوں نے مسترد کر دیا گیا اور کہا ہے کہ ایک طرف کوئٹہ شہر میں امن وامان کی ابتر صورتحال ہے تو دوسری جانب ہنہ اوڑک کیلئے جانے والوں پر سیر وتفریح کا راستہ بھی روک لیا وزیرعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری سے اپیل کی گئی کہ وہ اس صورتحال کو فوری طور پر نوٹس لے بصورت دیگر ہم احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔