کوئٹہ : میاں غنڈی میں ایف سی کے قافلے پر نامعلوم افراد کی فائرنگ فورسز کی جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیا ب ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کو کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں واقع کلی اکبر میں ایف سی گشت پر معمور گاڑی پر دونامعلوم موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے فائرنگ کردیاایف سی کی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور شدید زخمی ہوگیا جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرارہونے میں کامیاب ہوگیا زخمی ہونے والے حملہ آور کو ہسپتال منتقل کیا جا رہاتھا کہ وہ راستے میں زخموں کی تانہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہلاک ہونے حملہ آور کے قبضے ایک نائن ایم ایم پسٹل ایک تیس بور پسٹل برآمد کرلی گئی جبکہ اس کے دوسرے ساتھی کی تلاش کے لئے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔