۔ — فائل فوٹو

|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2016

دیر بال : ڈوگدرہ کے علاقے بدرکنئی میں چلتی گاڑی میں دھماکہ 7افراد جاں بحق۔تمام ہلکا ک افراد سڑک تنازعے کے جرگے میں گئے تھے ،تین چچازادہ بھائی اور آمن لشکر کے مقامی رہنما بھی جان بحق ہونے والوں میں شامل ہیں ،تفصیلات کی مطابق ڈوگدرہ کے مقامی مشران پر مشتمل جرگہ پناہ غار سے واپس آ رہا تھا۔کہ بدر کنئی کے مقام پر گاڑی دھماکے سے اڑ گئی۔جس کے نتیجے میں پو لیس زرائع کی مطابق ملک خان محمد عرف چیرمین ساکن مینہ ڈوگ،محمود جان ساکن مینہ ڈوگ،امان اللہ ساکن مینہ ڈوگ،عادل تحصیل کونسلر ساکن کنڈؤ،کبیر ڈرائیور ساکن تلاؤ کس،حبیب اللہ مینہ ڈوگ اور سمیع اللہ ساکن ڈوکئی مو قع پر جان بحق ہو گئے۔پو لیس نے علا قے کو گھیرے میں لیکر آپریشن شروع کر دی۔تاہم دھماکے میں ابھی تک کسی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ڈوگدرہ میں طالبان کے خلاف آمن لشکر بنا تھا اور آمن لشکر نے علاقے سے بھاگنے پر ڈوگدرہ مجبور کیا تھا لیکن حیاگئے اور دیگر علاقوں کے آمن لشکر کے افراد کو دہشتگردوں کی جانب سے دھمکیاں ملتی رہی ہیں اور انتظامیہ نے آمن لشکر کے رہنماوں کے آمدورفت کو محدود کردیا تھا۔تاہم فی دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ،پولیس کے مطابق ابتدائی طورپر یہ معلوم نہ ہوسکا کہ دھماکے دہشتگردی کا واقعہ ہے یا کوئی اور وجہ سے کیا گیا ہے