|

وقتِ اشاعت :   July 19 – 2016

کوئٹہ : احتساب عدالت کوئٹہ کے جج جناب عبدالمجید ناصر نے کروڑوں روپے خردبرد کے مقدمے میں نامزد ملزم سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ہیں ،مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ۔گزشتہ روز کیس کی سماعت شروع ہوئی تو سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوسکے جبکہ کیس میں نامزد دیگر ملزمان شکر خان ،عبدالولی کاکڑاورگرفتار ملزم سابق سیکرٹری خوراک علی بخش بلوچ عدالت میں موجود تھے عدالت کے جج نے سماعت کے موقع پر پیش نہ ہونے پر سابق صوبائی وزیر خوراک اسفند یار خان کاکڑ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت کو 27جولائی تک کیلئے ملتوی کردیا ۔واضح رہے کہ مذکورہ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے ملی بھگت سے گندم کی ہزاروں بوریاں غائب کرکے قومی خزانے کو کروڑوں روپے نقصان پہنچایاہے اس سلسلے میں نیب حکام نے تحقیقات کے بعد ریفرنس احتساب عدالت میں جمع کردیاہے ۔