|

وقتِ اشاعت :   July 21 – 2016

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ دہشت گردوں کی معاونت کے مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے بھی پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ واضح رہے کہ 19 جولائی کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے انیس قائمخانی کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی جس کے بعد انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا۔