گوادر : گوادر گورنر ریسٹ ہاوس کے قریب دھماکہ جانی نقصان نہیں ہوا تفصیلات کے مطابق گوادر میں گورنر ریسٹ ہاوس کے قریب موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کا ایک زوردار دھماکہ ہوا جس سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا متعلقہ انتظامیہ اس سلسلے میں مزید کاروائی کررہی ہے ،ایف سی کی ماشکیل کے علاقے میں کارروائی چار مشتبہ افراد گرفتار اسلحہ برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف سی نے ماشکیل کے علاقے کلی کلاگ میں کاروائی کرتے ہوئے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے دو عدد ایس ایم جی برآمد کرلی گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ۔