راولپنڈی: کرنسی اسمگلنگ کیس کے تفتیشی افسر چوہدری اعجاز کے قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ راولپنڈی گلفام بٹ نے کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے تھانہ وارث خان کے تفتیشی افسر کو 7 روز میں رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ اس کے علاوہ عدالت نے کسٹم سپرنٹنڈنٹ زرغام دین اور ڈاکٹر ہارون کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ کرنسی اسمگلنگ کیس کے مقتول تفتیشی افسر چوہدری اعجاز کی اہلیہ نے تھانہ وارث خان میں درخواست جمع کرائی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ کرنسی اسمگلنگ کیس کے باعث ان کے شوہر پر بہت زیادہ دباؤ تھا اور جب انھوں نے دباؤ قبول نہ کیا تو ماڈل ایان علی کے کہنے پر چوہدری اعجاز کو مبینہ ڈکیتی کی واردات میں قتل کردیا گیا۔ کسٹم کے تفتیشی افسر کے قتل کیس میں وزارت داخلہ نے ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں بھی شامل کرلیا تھا۔
کسٹم انسپکٹر قتل کیس میں ماڈل ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری
وقتِ اشاعت : July 21 – 2016