اسلام آباد : چیئر مین پختونخوا ملی پارٹی محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے ثمرات سمیٹنے اور مارشل لاء پر مٹھائیاں بانٹنے کی بات کرنے والے سیاستدانوں کو سیاست چھوڑ کر مٹھائی کی دکان پر بیٹھ جانا چاہیئے۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پختونخواہ ملی پارٹی کے چیئر مین محمود خان اچکزئی نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ملاقات کی۔ جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت پانامہ لیکس کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا یگا۔ دریں اثنا میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کے مارشل لاء لگنے پر مٹھائیوں کی تقسیم کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے لوگ سیاست سے الگ ہو جائیں جو مارشل لاء لگنے پر مٹھائیاں تقسیم کرنے کی باتیں کرتے ہیں۔ عمران خان کو مارشل لاء کی حمایت کرنی ہے تو پہلے خیبر پختونخوا میں اپنی صوبائی حکومت چھوڑ دیں۔ مزید انہوں نے کہا کہ مارشل لاء کی حمایت کرنے والے تمام سیاست دان اور میڈیا اینکرز جمہوریت میں فائدے اٹھانہ چھوڑ کر مٹھائیوں کی دکان کھول لیں۔ پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کو مارشل لاء پر مٹھائی بانٹنی ہے تو پہلے خیبر پختونخوا حکومت چھوڑیں۔ وہ جمعرات کو قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مارشل لاء لگنے پر مٹھائی بانٹنے کی باتیں کرنے والے اسمبلیاں چھوڑ دیں عمران خان خیبر پختونخوا حکومت چھوڑیں اور مٹھائی کی دکان کھول لیں پھر جتنی مرضی چاہے مٹھائیاں تقسیم کرتے رہیں