|

وقتِ اشاعت :   July 22 – 2016

کوئٹہ : بلوچستان کے ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد بلوچ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ بلوچستان کے ہائی کورٹ کے جسٹس شکیل احمد بلوچ نے اپنے عہدے سے ذاتی وجوہات کی بناء پر استعفیٰ دیدیاہے جس کے بعد چیف جسٹس محمدنورمسکانزئی سمیت بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز کی تعداد اب 7رہ گئی ہے جسٹس شکیل احمدبلوچ کو 30اگست 2013کو بلوچستان ہائی کورٹ کاایڈیشنل جج مقررکیاگیاتھا بعدازاں انہیں 02ستمبر 2015کو مستقل جج کے طور پر تعینات کیاگیاشکیل احمد بلوچ 1997میں مکران سے رکن قومی اسمبلی بھی منتخب ہوچکے ہیں گزشتہ روز ان کی مستعفیٰ ہونے سے متعلق بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیاگیا جس میں ان کے ذاتی وجوہات کی بناء پر عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا کہاگیاہے ۔