اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ملاقات کی جس میں سیکیورٹی صورتحال سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم نواز شریف نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج طلب کیا ہوا ہے جب کہ اجلاس سے قبل سربراہ پاک فوج جنرل راحیل شریف نے وزیراعظم نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ملک کی داخلی سلامتی سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف لندن میں اپنے علاج کے بعد لاہور میں مختصر قیام کے بعد گزشتہ روز کم و بیش 2 ماہ بعد اسلام آباد پہنچے اور باقاعدہ طور پر ایک مرتبہ پھر اپنے آفس سے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات
![]()
وقتِ اشاعت : July 22 – 2016