|

وقتِ اشاعت :   July 23 – 2016

خضدار : بلوچستان نیشنل پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے ،شہداء کی قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان کے عوام بی این پی کو نجات ددہندہ جماعت سمجھتے ہیں ، شہید میر جمعہ خان رئیسانی نے جان کی قربانی دی مگر وہ بلوچستان کے عوام کے حقوق کی جد و جہد سے دستبردار ہوا اور نہ ہی انہوں نے سردار اختر جان مینگل کا ساتھ چھوڑا ،ان کی شہادت سے بلوچ قوم ایک عظیم اور مخلص راہنماء سے محرو م ہو گئی ،ان کی شہادت کو یاد رکھنے کا بہتر ین زریعہ یہ ہے کہ ہم ان کے فکر و فلسفہ پر عمل کریں ان خیالات کا اظہار بی این پی ضلع خضدار کے زیر اہتمام شہید جمعہ خان رئیسانی اور ان کے دیگر ساتھیوں کی برسی کے موقع پر وہیر میں منعقد ہ جلسہ عام سے مقررین نے کیا جلسہ کے مہمان خاص بی این پی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و بی ایس او کے سابق چیئرمین لعل جان بلوچ تھے جبکہ صدارت بی این پی ضلع خضدار کے صدر آغا سلطان ابراہیم احمد زئی نے کیا دیگر مقررین میں بی این پی ضلع خضدار کے سینئر نائب صدر حیدر زمان بلوچ ،جنرل سیکرٹری عبدالنبی بلوچ ،شہید میر جمعہ خان رئیسانی کی صاحب زادیاں صباء رئیسانی ،نائیلہ رئیسانی،میر حمزہ خان رئیسانی ،آغا سمیع شاہ ،بشیر احمد میراجی ،ڈاکٹر محمد بخش مینگل ،مجاہد عمرانی ،نور احمد میراجی ،شوکت سیاپاد ،مولنا عبدالرزاق ،اور دیگر شامل تھے بی این پی کے مرکزی و ضلعی عہدیداروں نے اپنے خطاب میں کہا کہ ظالم قوتوں نے یہ سوچ کر بی این پی کے کارکنان و مرکزی عہدیداروں کو شہید کر نا شروع کیا کہ شاید ایسا کر کے بی این پی اور سردار اختر جان مینگل اور اس کی سیاسی قوت کو کمزور کرنے میں کامیاب ہونگے مگر زمینی حقائق نے یہ ثابت کر دیا کہ آج بھی بی این پی کے کاروان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شامل ہیں جمعہ خان رئیسانی شہید جھالاوان ہے ان کی شہادت سے پارٹی بلخصوص یہاں کے عوام کو شدید نقصان پہنچا کیونکہ وہ غریبوں کا مسیحی تھے انہوں نے غریب پروری کو اپنا مشن بنا یا یتیم اور مستحق بچوں کو تعلیم کی زیور سے مالا مال کرنے کے لیئے خضدار میں ایک تعلیمی ادارے کا قیام بھی عمل میں لایا بلا رنگ و نسل لوگوں کی خدمت اور بلوچستان کو تعلیم یافتہ بنانا ان کا منزل و مقصد تھا مقررین نے کہا کہ بی این پی بلوچ قوم کا نمائندہ جماعت ہے ہم بلوچستان کے ترقی گوادر میگاپراجیکٹ اور سی پیک کے خلاف نہیں البتہ ہمیں یہ بتایا جائے کہ اس تعمیر و ترقی میں بلوچ قوم اور بلوچستان کے عوام کے لئے کیا ہے ،کیا واقعی یہ ترقی بلوچستان کے عوام کے لئے ہے ؟اور اس متعلق بلوچستان کے عوام ،سیاسی پارٹیوں اور سول سوسائٹی کو جو خدشات ہیں انہیں دور کیا جائے قبل ازیں شہید میر جمعہ خان رئیسانی کے صاحب زادیوں صباء رئیسانی اور نائیلہ رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے پارٹی اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم کل بھی سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کے ساتھ تھے آج بھی ہم عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہ وہ بی این پی کے قائد کی ہاتھ مضبوط کریں انہوں نے کہا کہ میر جمعہ خان رئیسانی تعلیم دوست انسان تھے انہیں نرینہ اولاد تو نہیں تھا مگر ہم ان کے آٹھ بیٹیاں ہیں ہم سب کو انہوں نے اعلیٰ تعلیم دی ہم بلوچستان کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے بچے اور بچیوں کو تعلیم دیں تعلیم کے بغیر حقوق کا حصول ممکن نہیں تعزیتی ریفرنس کے اختتام پر شہید میر جمعہ خان رئیسانی انکے دیگر شہید ساتھیوں اور بلوچستان بھر کے شہیدوں کے لئے اجتماعی دعا کروائی گئی اور جلسہ میں شریک تمام لوگوں میں لنگر تقسیم کی گئی تعزیتی ریفرنس میں خضدار ،وڈھ،نال ،باغبانہ ،کرخ ،فیروزآباد سمیت مختلف علاقوں سے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔