کوئٹہ : انسداد کرپشن تحریک واشک کے رہنماؤ ں یونین کونسلر گڑانگ ایوب عالم بلوچ اور کونسلرماشکیل میر جنید ریکی نے نیب بلوچستان سے اپیل کی ہے کہ واشک میں ایم پی اے اور ایم این اے کے ترقیاتی کامو ں کی انکوائری کر کے حقائق عوام کے سامنے لاکر کرپشن میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی میں عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہم دالبندین روڈبلاک کر کے خاران اور نوشکی میں بھی پریس کانفر نس کر یں گے یہ بات انہو ں نے جمعہ کو کوئٹہ پریس کلب میں پر یس کانفرنس میں کہی انہو ں نے کہاکہ واشک میں کرپشن کا وائرس تیز ی سے پھیل رہاہے منتخب عوامی نمائندے عوامی دولت کو دونو ں ہاتھو ں سے لوٹ کر عوام کو ان کے حق سے محروم رکھ کر ذاتی مفادات حاصل کر رہے ہیں ماشکیل میں بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے گیسٹرو کی بیماری پھیل رہی ہے جس کی وجہ سے نہال خان ابدی نیند سو گیا لیکن ڈی ایچ او واشک نے گیسڑو کو کنٹرول کر نے میں ناکام رہے ہیں انہو ں نے کہاکہ ایم این اے اور ایم پی اے اپنے اربوں روپے کے فنڈ سے علاقے میں ترقیاتی کامو ں کے دعوے کر رہے ہیں لیکن گزشتہ 3ماہ سے بجلی کا ٹرانسفارمر خراب ہے یہ ترقی ہے پورے ضلع میں میڈیکل افیسر نہیں اس کے علاوہ کلی اولڈ سور گزو ،کلی چٹھک ،کلی سورے آمگ کی بورنگ میشینں خراب ہیں کلی قمبر کے لئے 30لاکھ روپے کی لاگت سے سولر سسٹم واٹر سپلائی پانی فراہم کر نے سے محروم ہیں انہو ں نے نیب احکام سے اپیل کی ہے کہ واشک میں ایم پی اے اور ایم این اے فنڈز سے ہونے والے ترقیاتی کا مو ں کا جائز ہ لیکر ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کریں تاکہ حقائق عوام کے سامنے آئیں اور اس میں ملو ث عناصر کے ٖخلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے بصورت دیگر ہم دالبندین میں روڈ بلاک خاران اور نوشکی میں پریس کانفرنس کر یں گے ۔