|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2016

ڈیرہ مراد جمالی : زمیندارایکشن کمیٹی اورعمرانی قومی اتحاد کی جانب سے ٹیمپل شاخ میں ذرعی پانی کی بندش کے خلاف سندھ بلوچستان قومی شاہراہ پر دھرنا ایگیشن عملے کے خلاف سخت نعرے بازی تین گھنٹے سے قومی شاہراہ بندرہی جس کے باعث سینکڑوں گاڑیوں کی قطاریاں لگ گئی جس کے باعث مسافروں کو شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاجی مظاہراہ زمیندارایکشن کمیٹی رہنماؤں میر اصغرخان عمرانی اورعمرانی قومی اتحاد کے چیئرمین ماموں میر جمعہ خان عمرانی کی قیادت میں کیا گیا زمینداروں اورکاشتکاروں نے قومی شاہراہ پر رکاوٹیں کھڑ ی کرکے دھرنا دیا اورمحکمہ ایریگیشن کے خلا ف سخت نعرے بازی کی احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے زمیندارایکشن کمیٹی رہنماؤں میر اصغرخان عمرانی میر مزارخان عمرانی ،عمرانی ،میر رحم علی عمرانی، جہانزیب عمرانی،عمرانی قومی اتحاد کے چیئرمین ماموں میر جمعہ خان عمرانی، بشیر احمد عمرانی، پیر بخش عمرانی، احسان کریم عمرانی،مختیاراحمد عمرانی،امدادعمرانی،اوررفیق احمد عمرانی سمیت دیگرمقررین نے کہاکہ نااہلی ایریگیشن آفیسران کے باعث ٹیمپل شاخ کی ہزاروں ایکڑاراضی بنجرمیں تبدیل ہوگئی ہے جس سے سینکڑوں افرادکا معاشی قتل کیا گیا ہے پنیری خشک ہوگئی ہے انہوں نے کہاکہ پٹ فیڈرکینا ل پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں مگر پانی کی قلت بادستوربرقرارہے بھل صفائی کے نام پر خرچ کی گئی خطیر رقم بھی ڈوب گئی ہے انہوں نے کہاکہ ملک بھرمیں سیلابی خطرہ منڈلارہاہے مگر ڈیرہ مرادجمالی کے کاشتکاروں کا پینے کا پانی بھی میسر نہیں نااہل ایریگیشن آفیسران کی غیرمنصفانہ پانی کی تقسیم کی وجہ سے آج ہماری زمینیں تباہ ہوچکی ہیں کہاکہ محکمہ ایریگیشن جان بوجھ کر ٹیمپل شاخ اورذیلی شاخون کو ذرعی پانی نہ دیکر انہیں تباہی کے دیہانے پر پہنچانے پرتلے ہوئے ہیں اورایریگیشن عملہ پانی فروخت کرکے کروڑوں روپے بٹورنے لگا ہے جس کی وجہ سے ٹیل کے زمینداراورکاشتکار پانی کی بوند بوند کیلئے ترس رہے ہیں بعدازاں اسسٹنٹ کمشنرنبی بخش برڑو،ڈی ایس پی نصیب اللہ کھوسہ،ایس ڈی اوایریگیشن نیازاحمد لہڑی،اورتحصیلدارظفرعلی بنگلزئی نے مظاہرین سے مذاکرات کئے کامیاب مذاکرات کے بعد سندھ بلوچستان قومی شاہراہ کو بحال کردیاگیا ۔