|

وقتِ اشاعت :   July 25 – 2016

کوئٹہ : ضلع تربت کے علاقے کیچ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی کے سابق ضلعی امیر مفتی احتشام الحق بیٹے سمیت جاں بحق ۔ تفصیلا ت کے مطابق اتوار کو ضلع تربت کے علاقے کلاہوتمپ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے جے یو آئی کے سابق ضلعی امیرنامور عالم دین مفتی احتشام الحق آسیا آبادی کو بیٹے شبیر احمد سمیت قتل کردیا نامعلوم افراد فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لیویز نے لاشیں قبضے میں لے کر قریبی ہسپتال پہنچائی جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی مفتی احتشام الحق کے قتل کے بعد ہسپتال میں سینکڑوں طلباء و ان کے چاہنے والے پہنچ گئے مزید کارروائی لیویز کر رہی ہے ۔ دریں اثناء فرنٹیر کور بلوچستان نے قلات ، پنجگور اور بارکھان کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 7شرپسندوں کو گرفتار کرکے اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔ ایف سی ترجمان کے مطابق اتوار کو فرنٹیر کور بلوچستان کے اہلکاروں نے قلات کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 4شرپسندوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے 2ایس ایم جی ،ایک پسٹل 30بور ، ایک 12بور رائفل ، 8ایم ایم رائفل ،میگزین اورراؤنڈ قبضے میں لے لئے جبکہ پنجگور کے علاقے خدائے بادان میں سرچ آپریشن کے دوران 3مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے ایک ایس ایم جی ، چار میگزین ، ایک سیون ایم ایم رائفل ، 2رائفل 12بور ، ایک ہینڈ گرینڈ،2ائیر گن سمیت متعدد میگزین ا ور گولہ بارود شامل ہے جبکہ بارکھان کے علاقے داد شاہ میں کارروائی کے دوران ایف سی نے ایک راکٹ لانچر ، 4آر پی جی سیون راکٹ ،2کلو گرام دھماکہ خیز مواد اور ایک انٹی پرسنل مائنز قبضے میں لے لی ۔ ایف سی مزید کارروائی کررہی ہے۔