خضدار : جمعیت علماء اسلام پاکستان کے انائب امیر رکن قومی اسمبلی مولانا قمر الدین جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد ، جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز ، جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے جنرل سیکرٹری میونسپل کارپوریشن خضدار کے ڈپٹی میئر مفتی عبد القادر شاہوانی ، جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے کونسل کے رکن مولانا محمد صدیق مینگل نے اپنے مشترکہ بیان میں ضلع کیچ کے ممتاز عالم دین ہر دل عزیز شخصیت مولانا مفتی احتشام الحقؒ آسیابادی ، ان کے صاحب زادہ مولانا شبیر احمد ؒ کے بہیمانہ قتل کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے جمعیت علماء اسلام کے ہر دل راہنماء کی قتل سے پورے پاکستان کے کارکنوں کے دلوں میں غم و غصہ پائی جاتی ہے مکران کیچ میں علماء کرام کے پے در پے قتل ہونے کے وارداتوں نے علماء کرام کے سب بڑی جماعت میں تفکر پیدا کردیا ہے کہ اب اس صورت حال کو اب روکنا ہوگا کیونکہ حکومت وقت علماء کرام کی تحفظ کرنے میں ناکام نظری آتی ہے پورے بلوچستان خاص طور پر مکران میں حکومت کی کوئی رٹ نظر نہیں آتی ہے بلکہ مکران میں تو متوازی حکومت قائم کیا گیا ہے صوبائی حکومت ایک ہفتے میں مفتی مرحوم کے قاتلوں کو گر فتار کرکے قتل کے اصل محرکات سامنے لائیں بصور ت دیگر ہمارے لئے اپنے کاکنوں کو روکنا مشکل ہوگا ان خیا لات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی صوبائی و مقامی راہنماؤں نے مفتی احتشام الحق آسیابادی کے لئے ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا مقررین نے کہا کہ با وجود اس کے کہ جمعیت علماء اسلام ایک سیاسی جمہوری جماعت ہے ہم نے ہمیشہ اقوام فرقوں کی احترام کا درس دیا ہے اپنے کارکنوں کو مقامی اقوام اور مذہبی فرقوں سے قربت اور علاقائی معاملات کو مشاورت و اتفاق رایہ سے حل کرنے مشورہ دیا ہے ہم نے ان تمام سازشوں کو ناکام بنانے میں کردار ادا کیا جو مذہبی قوتوں کو فرقوں و اقوام سے لڑانے کے لئے تیار ہوئی تھیں پھر بھی علماء کرام کا قتل عام نا قابل فہم ہے مقررین نے کہا اگر حکومت حسب سابق قاتلوں کی گرفتاری اور اس واقعہ کے پس منظر کو سامنے لانے میں ناکام نظر آتی ہے تو ہم سمجھیں گے مفتی صاحب و دیگر علماء کرام کی قتل کی ذمہ دار صوبائی حکومت و سیکورٹی کے ادارے ہیں جو اپنی ذمہ داریاں نبھانے اور عوام کے جان و مال کی تحفظ کرنے میں بری ناکام ہوگئے ہیں حکومت کے اس ناکامی کے بعد جمعیت علماء اسلام پاکستان و جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی قیادت اس بارے میں با ہمی مشاورت کے بعد حکومت کو ایک واضح پیغام دیگا ، جمعیت علماء اسلام کے راہنماؤں نے کارکنون سے اپیل کیا کہ جماعتی فیصلہ آنے تک از خود کوئی قدم نہ اٹھائیں صبرو تحمل کا مظاہرہ کرکے جماعتی فیصلہ کے آنے کا انتظار کریں انہوں نے کہا مفتی احتشام الحق ؒ اور ان کے صاحب زادہ مولانا شبیر احمد ؒ کے لئے انکا خاندان کیچ کی جماعت صرف افسردہ نہیں بلکہ اس تعزیت میں پورے ملک کے کارکن شریک ہیں اللہ رب العالمین کو مرحومین کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دیں ان کے ملی و جماعتی خدمات کو قبول فرمائیں مقررین نے مرحومو مین کی خدمات ہمیشہ یاد رکھے جائیں ان کی کمی دینی جمعیت علماء اسلام کے حلقوں میں تا بدیرمحسوس کیا جائیگا ۔