|

وقتِ اشاعت :   July 27 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ کے سرکاری سکولوں میں پانی کی قلت شدید ہو گئی ہے ،جس کے خلاف سکولوں کی طالبات سڑکوں پر نکل آئیں تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کوئٹہ کے بارونق علاقے مشین روڈ پر ، گرلز پرائمری سکول کے طالبات نے پانی نہ ملنے پر احتجاج کیا احتجاج کے حوالے سے طالبات کے نعرے ہاتھوں میں پانی کی بوتلیں لئے نعرہ بازی کر رہی تھی گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مشن روڈ کے طلبات نے کہا ہے کہ ایک عرصے سے سکول میں پانی کی شدید قلت ہے ،سکولوں میں نہ پینے کیلئے اور نہ ہی واشروم میں پانی دستیاب ہیں ، محکمہ تعلیم اور واسا حکام سمیت ہر طرف سے مایوسی کے بعد یہ کم سن طالبات کلاسیں چھوڑکر احتجاج پر مجبور ہوگئیں سکول اساتذہ کا کہنا ہ کہ واسا حکام نے تو آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، محکمہ تعلیم کے حکام کو بھی ان کم سن طالبات کی بنیادی ضروریات کی کوئی فکر نہیں ،مظاہرے میں شریک خواتین اساتذہ اور فیمیل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے پچیس فیصد پرموشن کوٹے پر عمل درآمد اوردفاتر میں ضروری سہولتوں کی کمی دور کر نے کا مطالبہ کیا