اورکزئی ایجنسی: سماناں میں مسافر پک اپ وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔
اورکزئی ایجنسی کے علاقے سماناں میں مسافر پک اپ وین موڑکاٹتے ہوئے بے قابوہوکر کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا تاہم طبی امداد کے دوران مزید 2 افراد زندگی کی بازی ہارگئے جب کہ 4 افراد اب بھی زیر علاج ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت گاڑی کی رفتار زیادہ تھی اس کے علاوہ بارش کے باعث سڑک پرپھسلن بھی حادثے کی وجہ بنی۔ لاشوں کو شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اورکزئی ایجنسی میں وین کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق
وقتِ اشاعت : July 27 – 2016