|

وقتِ اشاعت :   July 30 – 2016

چمن : کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن اور دیگر اعلیٰ آفسران نے بے زریعہ ہیلی کاپٹر چمن پاک افغان بارڈر کا مختصر دورہ کیا اور سیکورٹی کا بھی جائزہ لیا ۔کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض اور آئی جی ایف سی میجر جنرل شیرافگن ودیگرنے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں قبائلی عمائدین کے جرگے سے خطاب کیا،کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل امیر ریاض نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے بلوچستان کے تمام علاقوں کی قسمت بدل جائیگی اور صوبے میں ترقی کی نئے دروازے کھلیں گے بعض قو تیں پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہیں لیکن ان کے عزائم کو کسی بھی صورت ناکام نہیں ہونے دینگے بلوچستان میں دہشتگردی کی واقعات پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ،انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات پر بڑی حد تک قابو پالیا گیا ہے اور غیر کے آلہ کار موٹی بھرعناصر کو جڑ سے اکھاڑ دیا جارہا ہے علاقے کے قبائلی عمائدین اور عوام پاکستان میں امن چاہتے ہیں اور دوسرے کے آلہ کار عناصر کی سر کوبی کیلئے پاکستان کا بھر پور ساتھ دے رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے علاقے کی قسمت بدل جائے گی اور بلوچستان میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے بعض قوتیں پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے پر تلے ہوئے ہے لیکن ہم ان کو کبھی بھی کامیاب نہیں ہونے دینگے ہمسایہ ملک میں کچھ دہشت گرد بیٹھ کر ہمارے ملک میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں وہ جلد ہی اپنے ناپاک عزائم میں مکمل طور پر ناکام ہوجائیں گے ایف سی و دیگر سیکیورٹی اداروں نے اپنے جانوں پر کھیل کے بلوچستان کو پر امن صوبہ بنانے کیلئے کوششوں میں مصروف عمل ہے انہی کے قربانیوں کی بدولت آج بلوچستان پر امن صوبہ بن گیا ہے جرگے کے آخر میں قبائلیوں کے ساتھ ملاقاتوں میں ان کے مسائل بھی سنیں اور ان کی حل کا یقین بھی دلایا ۔