کوئٹہ : کوئٹہ میں متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور صوبائی حکومت کے رویئے کے خلاف احتجاجاً اپنے بسوں کوسڑکوں پر لا کھڑا کر دیا جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا طلباء وطالبات اور لو کل بسوں کے ذریعے سفر کرنیوالے سرکاری ملازمین اور عام لو گوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹروں کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد لوکل بس ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کر دیا تفصیلات کے مطابق متحدہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور صوبائی حکومت کے رویئے کے خلاف احتجاج کیا اور ٹرانسپورٹروں نے کوئٹہ شہر میں600 سے زائد چلائی جانیوالی لوکل بسوں کو احتجاجاً روک دی اور کوئٹہ کے اہم شاہراہوں پر لوکل بسوں کے کھڑے ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی مشکلات کا سامناکر نا پڑا لوکل بس ایسوسی ایشن کے نمائندگان نے بتایا کہ حکومت نے انہیں پرانے اور ناکارہ بسوں کی مرمت کا پابند کیا تھا جس پر انہوں نے من وعن عمل کیا مگر اس کے باوجود محکمہ آر ٹی اے نے ان کی130 بسوں کی روٹ پرمٹ منسوخ کر کے بند کر دیا جس کی وجہ سے ان کو معاشی مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے لوکل بس ایسوسی ایشن کے احتجاج کے باعث بسوں کے ذریعے سفر کرنیوالے شہریوں اور طلباء کو مشکلات کا سامنا رہا بسوں کے احتجاج کے باعث رکشہ والوں کی تو چاندی ہو گئی اور رکشہ ڈرائیورز لوگوں سے اپنی مرضی کا کرایہ وصول کر تے رہے شہری لوکل بس ایسوسی ایشن کے احتجاج پر برہم نظر آئے اور روڈ بلاک کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا لوکل بس ایسوسی ایسوسی ایشن نے دھمکی دی کہ ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو وہ کوئٹہ میں بسوں کو اہم شاہراہوں پر کھڑی کرکے غیر معینہ مدت کیلئے احتجاج کرینگے دریں اثناء ضلعی انتظامیہ اور لوکل بس ایسوسی ایشن کے ٹرانسپورٹروں کے درمیان ڈپٹی کمشنر آفس میں مذاکرات ہوا مذاکرات میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹروں کے تمام جائز مطالبات تسلیم کئے جائینگے کمیٹی کے سفارش پر خراب کنڈیشن والی بسوں کو بہتر کیا جائیگا اور کمیٹی لوکل بسوں کے صورتحال کا جائزہ لے گی انتظامیہ سے کامیاب مذاکرات کے بعد ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کر دیا ۔