کوئٹہ : بلو چستان میں میگا کر پشن کیس میں گرفتار سا بق مشیر خزانہ میر خالد لا نگو کو گردوں میں تکلیف کے باعث نیب نے سی ایم ایچ ہسپتا ل منتقل کر دیا میر خالد لا نگو کی حالت اب پہلے سے بہتر ہے نیب کے مطا بق میر خا لد لا نگو گردوں میں شدید تکلیف کی شکا یت پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا۔ جہاں انہیں تکلیف دور کر نے کے لئے انجکشن اور ادویات دی گئیں۔ نیب ذرا ئع کے مطا بق اب میر خالد لا نگو کی حا لت کا فی بہتر ہے۔نیب ذرا ئع نے بتایاکہ میر خالد لا نگوکا فی عرصے سے گردوں کی تکلیف میں مبتلہ ہیں انہیں 24جو لا ئی کو بھی چیک اپ کے لئے کمبائنڈ ملٹر ی ہسپتا ل لے جا یا گیا تھا۔ میر خا لد لا نگو کو نیب نے 25مئی کو بلو چستان ہا ئی کو رٹ سے بلو چستان میں میگا کر پشن کیس میں گرفتار کیا تھا۔تب سے لے کر وہ ابھی تک نیب کی حراست میں ہیں۔