اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج ہورہی ہے جس میں بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ بھی شرکت کریں گے۔
اسلام آباد میں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس آج شروع ہو رہی ہے۔ جس میں تنظیم کے تمام رکن ممالک کے وزرائے داخلہ شرکت کریں گے۔ اجلاس میں رکن ممالک کے درمیان باہمی تعلق کے فروغ، تنظیم کتےے رکن ممالک کے شہریوں کو زیادہ سے سہولیات پہچانے اور دیگر امنور پر غور کیا جائے گا۔
اجلاس میں بھارتی وزیر داکلہ راج ناتھ سنگھ بھی شرکت کریں گے تاہم مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے بے گناہ شہریوں پر تشدد اور گزشتہ ایک ماہ کے دوران ہونے والی شہادتوں کے باعث دونوں ممالک کے وزرائے داخلہ کے درمیان باضابطہ باہمی ملاقات طے نہیں۔
جنوبی ایشیا کے 8 ممالک کے اہم وزرا کی شرکت کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے جب کہ ریڈ زون اور ڈپلومیٹک انکلیو کی فضائی نگرانی شروع کردی گئی ہے۔
اسلام آباد میں سارک وزرائے اعلیٰ کانفرنس، بھارتی وزیر داخلہ بھی شریک ہوں گے
وقتِ اشاعت : August 3 – 2016