کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں مشکے میں پارٹی کے بزرگ رہنماء رحمت اللہ ساجدی کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شہید رحمت اللہ ساجدی پارٹی کا سرمایہ اور شہید اسلم جان گچکی کے دیرینہ ساتھی تھے شہید رحمت اللہ ساجدی نے مستقل مزاجی کے ساتھ پارٹی سے وابستہ رہے جس پر انہیں زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں رحمت اللہ ساجدی کو بزدلانہ طریقے سے ٹارگٹ کیا گیا ایسے اقدامات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں نہتے بے گناہ انسانوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنانا کہاں کا انصاف ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہید رحمت اللہ ساجدی کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ماضی میں قومی جدوجہد میں شہید رحمت اللہ ساجدی کا اہم کردار ادا رہا ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی فوری طور پر شہید رحمت اللہ ساجدی کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے پارٹی رحمت اللہ ساجدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ پارٹی غم کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہے بیان کے آخر میں مطالبہ ایک بار پھر مطالبہ کیا گیا کہ مقتول کے قاتلوں کی گرفتاری یقین بنائی جائے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔