|

وقتِ اشاعت :   August 4 – 2016

کوئٹہ / ژوب : جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحئی مندوخیل ٹریفک حادثے میں جاں بحق تفصیلات کے مطابق کوئٹہ ژوب قومی شاہراہ پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مولانا عبدالحئی مندوخیل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاکے حوالے کر دیا گیا جبکہ زخمی کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا جماعت اسلامی بلوچستان نے صوبائی نائب امیر کی ناگہانی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے ہمیشہ پارٹی کو فعال بنانے میں اپنا موثر اور بھرپور کردار ادا کیا اور ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔